ریاض،21/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے کی گئی کوششوں کے نتیجے میں کرونا وبا کی وجہ سے لاکھوں طلبا اور طالبات کامیابی کے ساتھ آن لائن امتحانات دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی عرب میں آن لائن امتحانات کا آج دوسرا دن ہے جس میں کم سے کم 50 لاکھ طلبا و طالبات حصہ لے رہےہیں۔ یہ امتحانات سال اول کے طلبا اور بعض دوسری جماعتوں کے طلبا وطالبات سے لیا جا رہا ہے۔
آن لائن امتحانات کے پہلے دن کی کامیابی کے بعد دوسرے روز بھی جاری ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے 'مدرستی' ایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جس میں لاکھوں طلبا گھر سے امتحانات میں شامل ہوئے ہیں۔
کرونا وبا کے دنوں میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد حکومت، وزارت تعلیم، تدریسی عملے اور لاکھوں طلبا وطالبات کو تربیتی عمل سے گذرا گیا اور آن لائن تدریس اور امتحانات کی راہ میں حائل تمام عملی اور تکنیکی رکاوٹیں ختم کی گئیں۔ اس حوالے سے بچوں کے والدین کو بھی ضروری رہ نمائی فراہم کی گئی۔
اس حوالے سے تعلیمی عملے ، اسکولولوں کے پرنسپلز، انتظامی اسٹاف، تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ طلبا کو آن لائن امتحانات کے حوالے سے رہ نمائی فراہم کی گئی اور انہیں اس کام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اساتذہ اور طلبا کو تدریسی عمل کے دوران مسلسل تین گھنٹے تک امتحانات کے تجرباتی عمل سے بھی گذرا۔ طلبا کے ٹیسٹوں کے لیے مناسب جگہ اور ماحول فراہم کیا۔